Wednesday , December 12 2018

وومنس ورلڈ ہاکی لیگ ‘نیدرلینڈز فاتح

اینٹورپ 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) ہاکی ورلڈ لیگ کے وومنس فائنل میں عالمی و اولمپک چمپئن نیدر لینڈ نے ایشین گیمس گولڈ میڈلسٹ جنوبی کوریا کے خلاف 2 - 1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطاب جیت لیا ہے ۔ نیدرلینڈ کی خواتین نے جنوبی کوریا کی مزاحمت کو آخری لمحات میں مات دیدی اور میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل ایلن ہوگس کے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی کامیابی ک

اینٹورپ 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) ہاکی ورلڈ لیگ کے وومنس فائنل میں عالمی و اولمپک چمپئن نیدر لینڈ نے ایشین گیمس گولڈ میڈلسٹ جنوبی کوریا کے خلاف 2 – 1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطاب جیت لیا ہے ۔ نیدرلینڈ کی خواتین نے جنوبی کوریا کی مزاحمت کو آخری لمحات میں مات دیدی اور میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل ایلن ہوگس کے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی کامیابی کو یقینی بنایا ۔ اس سے قبل میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے عالمی سطح پر نمبر ایک موقف رکھنے والی نیدرلینڈز کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا ۔ جنوبی کوریا نے پہلا گول کرتے ہوئے سبقت حاصل کی تھی ۔ یہ گول کپتان کم جون ایونس نے پنالٹی کے ذریعہ کیا تھا جو 34 ویں منٹ میں کیا گیا ۔ نیدرلینڈ نے اس کا جلد جواب دیا اور 44 ویں منٹ میں اس نے پنالٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے اسکور کو مساوی کردیا ۔ نیدرلینڈ کو اس سے قبل سات پنالٹی کارنرس ملے تھے تاہم وہ ایک بھی کارنر کو گول میں تبدیل نہیں کرسکی تھی ۔ ہوگس نے تاہم میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل فیلڈ گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت اور بالآخر خطابی مقابلہ میں کامیابی دلائی ۔ ورلڈ کپ کی سلور میڈلسٹ آسٹریلیا کو اس ٹورنمنٹ میں تیسرے نمبر پر برانڈ میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔ اس نے تیسرے مقام کیلئے ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4 – 2 سے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT