Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / وومنس ہاکی ورلڈ لیگ ‘ قزاقستان کی سنگاپور کے خلاف کامیابی

وومنس ہاکی ورلڈ لیگ ‘ قزاقستان کی سنگاپور کے خلاف کامیابی

نئی دہلی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) قزاقستان نے وومنس ہاکی ورلڈ لیگ کے دوسرے راونڈ میں سنگاپور کے خلاف 4 - 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ قزاقستان کو کل ملیشیا کے خلاف 0 - 8 سے شکست ہوئی تھی ۔ اس ٹیم کیلئے آج کے مقابلے میں ویرا دوماشنیوا نے دوسرے اور 28 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ نتالیہ سزونٹوا نے 38 ویں منٹ میں اور اولگا کھونینا نے 43 ویں منٹ میں گول کئے

نئی دہلی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) قزاقستان نے وومنس ہاکی ورلڈ لیگ کے دوسرے راونڈ میں سنگاپور کے خلاف 4 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ قزاقستان کو کل ملیشیا کے خلاف 0 – 8 سے شکست ہوئی تھی ۔ اس ٹیم کیلئے آج کے مقابلے میں ویرا دوماشنیوا نے دوسرے اور 28 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ نتالیہ سزونٹوا نے 38 ویں منٹ میں اور اولگا کھونینا نے 43 ویں منٹ میں گول کئے ۔ سنگاپور کو اس ٹورنمنٹ میں اب تک ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔ اسے روس کے خلاف 0 – 7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑآ تھا قزاقستان کے کوچ سیرک کلیم بائیوف نے آج اپنی ٹیم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آج ان کی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اچھی حکمت عملی سے مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کارکردگی میں کوئی نقص نہیں چھوڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT