Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / وون زخمی،ونٹر اولمپک سے دستبردار

وون زخمی،ونٹر اولمپک سے دستبردار

نیویارک ۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ا مریکی سکیئرلینزے وون نے ونٹر اولمپک گیمز سے صرف دو ماہ قبل کمر میں تکلیف کے باعث ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ انہیں ہفتے کو سپر جی ریس کے دوران کمر میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔ وہ گھٹنے کے زخم کے باعث 2014 کے سوچی ونٹر اولمپکس میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ سابق ڈاؤن ہل چیمپئن نے کہا ہے کہ انہیں صحت کے مسائل کی وجہ سے اہم ایونٹس سے باہر ہونے پر کافی مایوسی ہوئی تاہم اس سیزن میں ان کا ہدف یہی ہے کہ نو فروری سے جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں شرکت یقینی بنا ئی جا سکے۔

TOPPOPULARRECENT