Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ووٹرشناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا فیصلہ

ووٹرشناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا فیصلہ

چیف الکٹورل آفیسر س کی کمشنر جی ایچ ایم سی اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت

چیف الکٹورل آفیسر س کی کمشنر جی ایچ ایم سی اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت
حیدرآباد۔13اکٹوبر ( این ایس ایس ) الیکشن کمیشن نے جی ایچ ایم سی حدود میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کیلئے ایک پائلٹ پراجکٹ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ چیف الکٹورل آفیسر بھنور لعل ‘ جی ایچ ایم سی کے کمشنر سومیش کمار کے علاوہ ایم کے مینا اور راہول بوجا نے آج یہاں اس پراجکٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں رائے دہندگان کے بوگس شناختی کارڈس کو ختم کرنے کیلئے رائے دہندوں کے تازہ شناختی کارڈس کی اجرائی کو آدھار کارڈس سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان عہدیداروں نے کہا کہ رائے دہندوں کے تازہ شناختی کارڈس کیلئے یکم تا 25نومبر درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں مزید آدھار کارڈس کی اجرائی کیلئے علحدہ آدھار کارڈ سنٹرس بھی قائم کئے جائیں گے ۔ مسٹر بھنور لعل نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پراجکٹ ہے جو ملک کی کسی بھی ریاست میں تاحال شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 2.63کروڑ رائے دہندے ہیں اور جی ایچ ایم سی حدود میں ووٹرس کی تعداد 8154لاکھ ہے ۔ مسٹر بھنور لعل نے حیدرآباد اورمیدک کے کلکٹروں کے علاوہ جی ایچ ایم سی کے اسپیشل کمشنر ‘ اڈیشنل کمشنر ( الیکشن ) اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا اور اڈیشنل کمشنر ( الیکشن ) کو ہدایت کی کہ اس پراجکٹ پر موثر عمل آوری کیلئے سکندرآباد کے ہری ہرکلابھون میں منگل 14اکٹوبر سے تربیتی پروگرام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت 4منتخب اسمبلی حلقوں میں ووٹرس شناختی کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کیا جائے گا ۔ بعد ازاں پابند وقت پروگرام کے مطابق شہر کے تمام 24اسمبلی حلقوں میں یہ منفرد پراجکٹس روبہ عمل لایا جائے گا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ اس پراجکٹ کو جنگی خطوط پر روبہ عمل لایا جائے گا اور بالخصوص بوگس ووٹروں کے نام فہرست رائے دہندگان سے خارج کردیئے جائیں گے ۔ مزید براں دیگر مقامات کو منتقل ہونے والے افراد ‘ متوفیوں اور نقل مقام کرنے والوں کے نام بھی آدھار کارڈ کی تفصیلات سے مطابق فہرست رائے دہندگان سے نکال دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT