Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹرلسٹ کی تیاری میں سیاسی پارٹیوں کا تعاون ضروری

ووٹرلسٹ کی تیاری میں سیاسی پارٹیوں کا تعاون ضروری

محبوب نگر ۔ 12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2015ء کی فہرست رائے دہندگان کی تیاری میں تمام سیاسی پارٹیوں کا تعاون ضروری ہے ۔ ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ کُل جماعتی قائدین اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر جی ڈی پریا درشنی نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ووٹر لسٹ تمام سیاسی پارٹیوں کو فراہم کی جائے گی ۔ اس

محبوب نگر ۔ 12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 2015ء کی فہرست رائے دہندگان کی تیاری میں تمام سیاسی پارٹیوں کا تعاون ضروری ہے ۔ ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ کُل جماعتی قائدین اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر جی ڈی پریا درشنی نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ووٹر لسٹ تمام سیاسی پارٹیوں کو فراہم کی جائے گی ۔ اس فہرست میں انتقال کرجانے والے اور شادیوں کے بعد دیگر مقامات کو منتقل ہونے والے ووٹرس کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے انکوائری آفیسر دیہاتوں کا دورہ کریں گے ۔ سیاسی پارٹیاں ان سے مکمل تعاون کریں ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تحصیلدار کو اسسٹنٹ ووٹر انرول آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ عوام کی سہولت کی خاطر پولنگ مراکز کی تفصیلات اور پولنگ مرکز پرزائد ووٹ اور ووٹر کے گھر سے پولنگ مرکز کا فاصلہ کتنا ہے یہ تمام تفصیلات جمع کرتے ہوئے تحصیلدار کے حوالے کرنا ہے ۔ تفصیلات وصول ہونے کے بعد نئے پولنگ مراکز کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے تحصیلداروں پر زور دیا کہ ایک ہی ووٹر کا نام اگر دو جگہ پایا جائے تو خارج کردیں ۔ پولنگ مراکز کی عمارت اگر انتہائی بوسیدہ ہو تو نئے مرکز کی نشاندہی کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری میں منعقد ہونے والے ’’ نیشنل ووٹرس ڈے ‘‘قبل تمام ووٹرس کو شناختی کارڈ جاری کردیئے جائیں ‘ تاحال 17ہزار درخواستیں زیرالتواء ہیں ‘ جلد سے جلد ان کی تنقیح کر کے فہرست میں شامل کیا جائے ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر ایل شرمن ‘ اے جے سی ڈاکٹر راجا رام ‘ ڈی آر او رام کشن ‘ ضلع کے آر ڈی اوز ‘ تحصیلداران کے علاوہ کُل جماعتی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT