Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹر اور ادھار کارڈس کو مربوط کرنے خصوصی ڈرائیو

ووٹر اور ادھار کارڈس کو مربوط کرنے خصوصی ڈرائیو

کریم نگر ۔ 30 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ووٹر کارڈ سے آدھار کو مربوط کیلئے ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں خصوصی ڈرائیو انجام دیا جائیگا ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو آر ڈی اوز ، میونسپال کمشنرس کے ساتھ آدھار مربوط کے کام پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا ضلع میں صد فیصد آدھار مربوط کے کام کو مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں ضلع کے تمام پولنگ مراکز میں صبح سے لیکر شام تک کھلے رہیں گے ۔ ووٹر کارڈ آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کیلئے ووٹرس اپنے آدھار کارڈس کو پولنگ مراکز میں دیں ۔ گھر تبدیل کئے ووٹرس ، اسی حلقہ اسمبلی میں ہو تو 8A فارم ، دوسرے حلقہ میں ہو تو آدھار کے علاوہ 6,7 فارم داخل کریں ۔ مواضعات میں عہدیداران ، راشن لسٹ ، NREG ورکس لسٹ ، اندرا کرانتی پدھم کے پاس کی لسٹ سے جانچ کر کے آدھار نمبر کو اندراج کرسکتے ہیں ۔ میونسپال عہدیداران اپنے تمام عملے کو اس کام کیلئے استعمال کریں۔اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرابرہیما ، آر ڈی اوز و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT