Saturday , December 15 2018

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی ہدایت

نظام آباد:9؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ 8؍ مئی سے 10؍ مئی تک بوتھ لیول عہدیدار سیکٹورل عہدیدارمقفل شدہ مکانوں کا جائزہ لیتے ہوئے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا جائزہ لیںاور دوبارہ ووٹر شناختی کارڈ سے آدھار نمبر مربوط کرنے کی کوشش کریں۔ ضلع کلکٹر نے پرگتی بھون میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 10؍ مئی کے روز خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے لہذا عہدیدار اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات کریںاور آدھار کو مربوط کرانے کے عمل کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت دی۔ 18سال مکمل کرنے والے تمام افراد اپنے ناموں کا اندراج کرنے اس سلسلہ میں 10؍ مئی کے روزخصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور پولنگ بوتھس میں فارمس دستیاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT