Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ووٹر لسٹ سے نام غائب ،برہم ووٹر کی خودکشی

ووٹر لسٹ سے نام غائب ،برہم ووٹر کی خودکشی

محبوب نگر ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) ضلع محبوب نگر میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے پہلے مرحلے کے انتخابات جو 35 زیڈ پی ٹی سی اور 512 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے منعقد ہوئے ۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق تلدا کل منڈل کے موضع شیشن پلی میں جئے انا نامی ووٹر ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہونچا ۔ فہرست میں نام غائب ہونے سے اس کو ووٹ دینے سے روکا گیا جس

محبوب نگر ۔ /6 اپریل (سیاست نیوز) ضلع محبوب نگر میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے پہلے مرحلے کے انتخابات جو 35 زیڈ پی ٹی سی اور 512 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے منعقد ہوئے ۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق تلدا کل منڈل کے موضع شیشن پلی میں جئے انا نامی ووٹر ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہونچا ۔ فہرست میں نام غائب ہونے سے اس کو ووٹ دینے سے روکا گیا جس پر جئے انا نے اسٹاف اور ایجنٹوں سے بحث و تکرار کی جس پر کانسٹبل نے اس کو زدوکوب کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن سے باہر کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر جئے انا نے مکان پہونچ کر زہر پی کر خودکشی کرلی اور فوت ہوگیا ۔ گوپال پیٹ کے منڈل کے پولنگ بوتھ میں ٹی ڈی پی ‘ کانگریس کارکنوں میں جھڑپ ہوئی نتیجہ میں کانگریس کارکن زخمی ہوگیا ۔ ایک اور واقعہ عالمپور منڈل کے کلور موضع میں ٹی ڈی پی اور کانگریس کارکنوں کے بیچ جھڑپ میں ٹی ڈی پی کارکن زخمی ہوگیا ۔ جس کو علاج کیلئے کرنول ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ایک اور واقعہ گدوال منڈل کے سیٹی آتما کور موضع میں ٹی آر کانگریس کارکنوں کے بیچ تصادم ہوا جس میں ٹی آر ایس کارکن زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر ڈی کے بھرت سمہا ریڈی ( ڈی کے ارونا کے شوہر) اور کرشنا موہن ریڈی ٹی آر ایس قائد کو ان کے گھروں پر نظر بند کردیا ۔ ان واقعات کے سواء ضلع میں رائے دہی پرامن رہی ۔ ضلع میں دوسرے مرحلے کے انتخابات /11 اپریل کو منعقد ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT