Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج

ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج

ہمنا آباد /19 مارچ ( ذریعہ ای میل ) تعلقہ ہمناآباد اطراف و اکناف کی تمام عوام بلخصوص مسلمانوںسے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنا اور اپنے تمام رشتہ دار دوست و احباب جن کا نام ووٹر فہرستوںمیں موجود نہیںہے وہ اپنا نام ووٹرفہرست میں ڈلوا لیں اورجن کا نام ووٹرفہرست میں پہلے سے ہی غلط ہے وہ حضرات بھی اپنا نام دُرست کروالیں۔جہاں آنگن واڑی م

ہمنا آباد /19 مارچ ( ذریعہ ای میل ) تعلقہ ہمناآباد اطراف و اکناف کی تمام عوام بلخصوص مسلمانوںسے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنا اور اپنے تمام رشتہ دار دوست و احباب جن کا نام ووٹر فہرستوںمیں موجود نہیںہے وہ اپنا نام ووٹرفہرست میں ڈلوا لیں اورجن کا نام ووٹرفہرست میں پہلے سے ہی غلط ہے وہ حضرات بھی اپنا نام دُرست کروالیں۔جہاں آنگن واڑی مراکز اور اسکول ہیں اور جہاں ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہاں پر سرکاری بوتھ لیول آفسروں (BLO)کا تعین کیا گیا ہے اور کام جاری ہے۔ہر آنگن واڑی مراکز میں دوسر ی قوموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور سماجی کارکن اور لیڈران اپنے طبقے کے نام اپنے کام کاج چھوڑ کر نام شامل کرانے میں مصروف دیکھے جارہے ہیں۔ لیکن بہت کم مراکز میں مسلم لیڈر اور سماجی کارکن نظر آرہے ہیں۔قاضی محمد مجیب الدین صدر ٹیپوسلطانؒ ابھیمان گڑھا مہاویدیکے تعلقہ ہمناآبادنے بتایاکہ کئی مراکز میں افسران ہی خود کہہ رہے ہیں کہ بہت کم مسلم طبقے کی عوام یہاں پر نام درج کرانے کے لئے آرہے ہیں اور بہت کم لیڈر آنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف انتخابات کے وقت گھروں کے پاس آتے ہیں جس کاووٹ ہے اس کو ووٹ کی بھیک مانگتے ہوئے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کہاں گئے وہ لیڈران،سماجی کارکنان،مسلمانوں کو مختلف میدانوں میں آگے لانے کے بلند دعوے کرنے والے؟کیا انہیں اس مسئلہ کاکوئی علم نہیں؟

اگرعلم نہیں تو پھر اپنی لیڈرشپ کس کام کی؟ آخر مسلمانوں کا پرسان حال اور لیڈر کون ہے؟ انہوں نے کہا کے جب انتخابات کے وقت ووٹ ڈالنے جاتے ہیں تو کئی افراد کا نام فہرست میں نہیں رہتا واپس کر بغیر ووٹ ڈالے آجاتے ہیں اُس وقت انگلیاں چبانے سے کوئی فائدہ نہیں۔عوام کوچاہئے کہ ان لیڈروں اور سماجی کارکنوں کے پیچھے نہ رہیں یہ اپنے مفاد کیلئے عوام کو سامنے رکھ کر اپنا کام مکمل کرلیتے ہیں سب سے پہلے ووٹر فہرستوں میں نام شامل کرانے پر توجہ دیں ورنہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ سے محروم ہوجائیں گے ۔اگرکسی کو بھی کوئی دُشواری پیش آرہی ہے تو وہ ہمارے تمام ٹیپوسلطانؒ ابھیمان گڑھا مہاویدیکے تنظیم کے ممبران سے آپ مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا کام جاری ہے یہ کام 16مارچ2014تک جاری رہیگا لہٰذا آپ تمام جلد از جلد اپنا نام ووٹر فہرست میںدرج کروالیںتاکہ ہمارا پولنگ پرسنٹیج بڑھ سکے۔اگر ہمناآباد میں کسی کو بھی ووٹر فہرست میں نام ڈلوانے کیلئے کسی قسم کی کوئی دشواری ہوتو وہ فون نمبر 9986252141پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT