Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت

ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت

اوٹکور ۔12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحصیلدار اوٹکور جناب وسنت کمار نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت ، تصحیح اور فوٹوز کی صحت کے سلسلہ میں 14 نومبر تک موقع فراہم کیا گیا تھا تاہم اس تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 16 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ تحصیلدار اوٹکور جناب وسنت کمار نے تمام رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ناموں کی شمولیت اور تصحیح وغیرہ کے سلسلہ میں فوری تحصیلدار آفیس اوٹکور سے ربط پیدا کریں و نیز رائے دہندوں کو اس مرتبہ اپنا ووٹر شناختی کارڈ کے حصول کیلئے 25 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT