ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے مسلمانوں سے اپیل

گلبرگہ میں حیدرآباد کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم کا اجلاس، شعور بیداری پر زور

گلبرگہ ۔11اکتوبر۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم مسٹر عظیم الدین ایڈوکیٹ نے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام مسلم رائے دہندگان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کا اندراج لازمی ظورر پر کرواٗئیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ جن افراد کے نام فہرست رائے دہندگان میں درج نہیں کروائے گئے ہیں اور جن کی عمر 18برس ہوگئی ہو، ان کے نام اس فہرست میں ؤدرج کروانا ضروری ہے تاکہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے وہ اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں اور حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی دیگر سہولیات سے استفادہ کرسکیں ۔ مسٹر عظیم الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جن افراد کے نام کسی وجہ سے فہرست رائے دہنگان سے خارج ہوگئے ہیں یا انھیں اس فہرست میں دوبارہ شامل نہیں کیا گیا ہے ایسے افراد کو بھی فوری طور پر اپنے ناموں کو فہرست رائے دہندگان میں درج کروانا ہوگا۔فہرست رائے دہندگان میں ناموںکے اندراج سے متعلقہ اجلاس 10اکتوبر کو مسٹر عظیم الدین ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ مذکورہ بالا اجلاس میں ڈاکٹر مقبول احمد سگری ، اسد علی انصاری ،صلاح الدین گتہ دار، فضل احمد تماپوری،محمد علی ہنوراج، محسن جنیدی، افضال محمود،عادل حاجی حیدر ، قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود عقیل انصاری ا، معراج کلیان والاور علیم احمد شریک تھے ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جمعہ کے دن مساجد میں بھی فہرست رائے دہندگان میں ناموںکے اندراج کے لئے اعلانات کروائے جائیں ۔اس کے علاوہ فورم کے ارکان و عہدہ داران بھی انفرادی و اجتماعی طور پر مسلم رائے دہندگان کو اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں لازمی طور پر درج کروانے کی ترغیب دلائیںگے ۔فورم کے رکن کور کمیٹی مسٹر علیم احمد نے بتایاکہ رائچور میںڈاکٹر عبدالرزاق استاد ، مانوی میں جناب سید حسین ، ہٹی میں بابا حسین کونسلر، بلاری میں عبدالغنی ایڈوکیٹ، ہاسپیٹ میں شفیع برکاتی ، کوپل میں راجہ بخشی ، گنگاوتی میں محمد رفیق رکن تعلقہ پنایت اور محترمہ شاہین کوثر، کشٹگی میں سید مرتضیٰ اور نذیر احمد،بیجاپور میں بڑے صاحب وکیل ، یادگیر میں لائق بدل اور وحید میاں ، شیخ اختر حسین وظیفہ یاب وقف آفیسر یادگیر، شاہ پور میںمحمدمصطفیٰ، بسواکلیان میں مقبول سمیع، ہمنا آباد مین سید یٰسین کونسلر ، اوراد میں محمد اسماعیل ، بیدر میں حاجی میاں اور محمد نور، شوراپور سے سلیم ورتی ، جیورگی میں محمد غوث، شاہ آباد میں حاجی مستان ، واڑی میں فیروز خان ، ایچ بی ہلی میں محمد اسماعیل،کوڈلگی میں محمد موسیٰ،سیڑم میں عبدالعزیز خان اور بیدر میںخاور قادری کوذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں لوگوں کو فہرست رائے دؤہندگان میں نام درج کروانے کے لئے راغب کروائیں ۔مذکورہ بالامقامات کے رائے دہندگان فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموںکے اندراج کے لئے ان مقامات کے لئے ذمہ دار ٹہرائے گئے ارکان فورم سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر مسٹرافضال محمود نے کہا کہ شہر گلبرگہ کی اہم شخصیتوں کو مدعو کرکے فورم کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں فہرست رائے دہندگان میںناموں کے اندراج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسٹر اسد علی انصاری انے کہا کہ فورم کی جانب سے ملت اور قوم کے مفاد میں جو بھی خدماتممکن ہوں وہ انجام دی جائیں گی اور اس ضمن میں جب بھی ضرورت محسوس ہو مشاورت کی جائے گی۔ مسٹر عادل حاجی حیدر نے کہا کہ وہ نہ صرف علاقہ حیدر آباد کرناٹک بلکہ تمام کرناٹک کے مسلم رائے دہندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں لازمی طور پر درج کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT