Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے میں ضلع کریم نگر کو تیسرا مقام

ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے میں ضلع کریم نگر کو تیسرا مقام

عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب

عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر ۔ 9 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے کام کو صد فیصد مکمل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداروں کو ہدایت دی جمعہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں آر ڈی اوز ، تحصیلداران کے ساتھ ’’ ووٹر آدھار مربوط ، پرجاوانی ، حصول اراضی ، وغیرہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر کارڈ سے آدھار کے مربوط کا کام 89.72 فیصد مکمل کر کے ریاست میں ضلع کو تیسرا مقام حاصل ہے ۔ صد فیصد کام مکمل کر کے ضلع کو اول مقام پر لانے کیلئے عوامی نمائندوں کی شراکت داری کے ساتھ عہدیداران اور ملازمین سب مل کر ایک جٹ ہو کر کام کریں ، ضلع میں کوھیڈہ ، وینگاٹور بنڈلوں میں ووٹر آدھار مربوط کا کام صد فیصد مکمل ہونے پر تحصیلداران کو کلکٹر نے مبارکباد دی ۔ حلقہ اسمبلی واری ، پداپلی میں 99.39 فیصد ، سرسلہ میں 98.38 فیصد ، حضورآباد میں 97.11 فیصد ، جگتیال میں 96.19 فیصد ، دھرم پوری میں 93.08 فیصد ، چپہ ڈنڈی میں 90 فیصد ، ویمولاواڑہ میں میں 96.2 فیصد ، حسن آباد میں 90.38 فیصد ، ماناکنڈور میں 93.18 فیصد ، کریم نگر میں 80 فیصد ، راما گنڈم میں 80 سے بھی کم ، ووٹر آدھار سے مربوط کیا گیا ۔ قبل ازیں 100 فیصد مربوط کے کام کو مکمل کئے تین ضلع الیکشن عہدیداران کو تین الیکشن ریٹرنگ عہدیداران کو تین اسسٹنٹ ریٹرنگ عہدیداران کو تین سوپروائزرس کو ، تین بی ایل اوز کو ریاستی سطح میں نقد انعامات دیئے جائینگے ۔ اس کیلئے سب مقابلے میں تیار رہنے مشورہ دیا ۔ ہر پیر کو پرجاوانی میں موصول درخواستوں کو زیادہ قطعیت دے کر یکسوئی کریں ۔ ضلع میں شروع کئے گئے تمام ریت کے ریچس سے ریت کی منتقلی کیلئے تحصیلداران وے بل جاری کریں ۔ شخصی ضروریات کو ، سرکاری کاموں کو ، آئی اے وائی ، آئی ایس ایل کے تعمیرات کیلئے ریت کے وے بلس دیں ۔ ضلع میں آبپاشی کے پراجکٹس ، سڑکوں کی توسیع ، سرکاری کالجوں و عمارتوں کی تعمیرات ، گوداموں کی تعمیر کیلئے ضروری جگہ اراضی کو اکھٹا کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر یوسومی باسو ، ڈی آر اوئی ، ویرا برہمیا ، کریم نگر ، سرسلہ ، منتھنی ، آر ڈی اوز ، چندراشیکھر ، بھکشا نائیک ، سرینواس ریڈی ، تحصیلداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT