Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ووٹنگ مشینوں کا ’بیجا‘ استعمال ، کانگریس کی شکایت

ووٹنگ مشینوں کا ’بیجا‘ استعمال ، کانگریس کی شکایت

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہو کر پول پیانل کے بعض ریاستوں میں رائے دہی کے اوقات میں توسیع کرنے کے فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا اور آسام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس) کی جانچ کیلئے واضح ہدایات جاری کرنے پر زور دیا۔ پارٹی نے ای سی سے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ووٹنگ مشین

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہو کر پول پیانل کے بعض ریاستوں میں رائے دہی کے اوقات میں توسیع کرنے کے فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا اور آسام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس) کی جانچ کیلئے واضح ہدایات جاری کرنے پر زور دیا۔ پارٹی نے ای سی سے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ووٹنگ مشینوں کو نمونہ کی اساس پر جانچ کرکے ان کے درست ہونے کی تصدیق کی جائے۔ یہ الیکشن کمیشن میں کانگریس قائدین کی اندرون ایک ہفتہ ای وی ایمس میں الٹ پھیر کے بارے میں اندیشوں کے مسئلہ پر دوسری میٹنگ ہے۔ جمعرات کو کانگریس نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کمیشن سے ملاقات کی تھی اور آسام کے جورہاٹ میں ایک تجرباتی سروے کے دوران ای وی ایمس کی کارکردگی پر اندیشے ظاہر کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT