Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ووٹوں اور سیٹوں کیلئے ریاست کی تقسیم ، کانگریس رکن پارلیمنٹ کا الزام

ووٹوں اور سیٹوں کیلئے ریاست کی تقسیم ، کانگریس رکن پارلیمنٹ کا الزام

راجمندری 9 مارچ ( این ایس ایس )کانگریس کے رکن پارلیمنٹ یو ارون کمار نے آج اعادہ کیا کہ کانگریس نے صرف ووٹوں اور سیٹوں کیلئے ریاست کو تقسیم کردیا ۔ ارون کمار نے آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 کے خلاف معتدد درخواستیں سپریم کورٹ میں قبول کئے جانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے تقسیم کے عمل میں فاش غلطی کی ہے

راجمندری 9 مارچ ( این ایس ایس )کانگریس کے رکن پارلیمنٹ یو ارون کمار نے آج اعادہ کیا کہ کانگریس نے صرف ووٹوں اور سیٹوں کیلئے ریاست کو تقسیم کردیا ۔ ارون کمار نے آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013 کے خلاف معتدد درخواستیں سپریم کورٹ میں قبول کئے جانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے تقسیم کے عمل میں فاش غلطی کی ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بھی آندھرا پردیش کی تقسیم کی راست مدد کی ہے جو کبھی سیما آندھرا علاقہ میں برسر اقتدار نہیں آئے گی۔ انہوں نے بی جے پی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے علاقہ تلنگانہ میںکامیابی کیلئے یہ کوشش کی ہے ۔ ارون کمار نے کہا کہ کانگریس نے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ جیسے انداز میں کانگریس نے غیر قانونی طور پر ریاست کو تقسیم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT