Wednesday , December 19 2018

ووٹوں کی رائے شماری کے پیش نظردونوں شہروں میں امتناعی احکام

حیدرآباد 13 مئی (پی ٹی آئی) پولیس نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 17 مئی تک 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور عوامی مقامات پر آتشبازی پر امتناع عائد کردیا ہے۔ کمشنر پولیس انوراگ شرما نے بتایا کہ 16 مئی کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی رائے دہی کے پیش نظر دونوں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآبا

حیدرآباد 13 مئی (پی ٹی آئی) پولیس نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 17 مئی تک 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور عوامی مقامات پر آتشبازی پر امتناع عائد کردیا ہے۔ کمشنر پولیس انوراگ شرما نے بتایا کہ 16 مئی کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی رائے دہی کے پیش نظر دونوں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت آتشبازی پر بھی امتناع عائد کیا جارہا ہے۔ ان احکامات پر 16 مئی کو 6 بجے صبح سے 17 مئی کی 6 بجے صبح تک عمل ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT