Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وٹھل ریڈی پر سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کرنے کا الزام غلط

وٹھل ریڈی پر سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کرنے کا الزام غلط

مد ہول /24 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) جی وٹھل ریڈی پر سیاسی وفاداریوں کوتبدیل کر نے کا الزام سراسر غلط ہے کیو نکہ جی وٹھل ریڈی نے عوام کی ترقی اور ان کی ضرورتوں کو پیش نظررکھ کر تاریخی اقدام کیا ہے جس کی وجہ سے اپو زیشن اپنے قد کو چھو ٹا محسوس کر نے لگی جس کا اظہار ان کے غیر ذمہ دارانہ بیا نات سے ہورہا ہے ان خیالات کااظہار زیڈپی ٹی سی م

مد ہول /24 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) جی وٹھل ریڈی پر سیاسی وفاداریوں کوتبدیل کر نے کا الزام سراسر غلط ہے کیو نکہ جی وٹھل ریڈی نے عوام کی ترقی اور ان کی ضرورتوں کو پیش نظررکھ کر تاریخی اقدام کیا ہے جس کی وجہ سے اپو زیشن اپنے قد کو چھو ٹا محسوس کر نے لگی جس کا اظہار ان کے غیر ذمہ دارانہ بیا نات سے ہورہا ہے ان خیالات کااظہار زیڈپی ٹی سی مدہول لکشمی نر ساگوڑ نے منڈل کے تمام سرپنجوں ، ایم پی ٹی سیزکے ہمراہ ایک پر ہجوم پر یس کانفرنس سے کیا انہوں نے کہا کہ مہیشور ریڈی ڈی سی چیر مین عادل آباد ایک معمو لی عہدے پر فائز ہونے کے بعد پھولے نہیں سما رہے ہیں اوراپنے قد کو غیر ضروری طور پر اونچا دیکھا نے کیلئے حقیقی عوامی قائد جی وٹھل ریڈی پر رکیک حملے کر رہے ہیں کچھ کہنے سے پہلے وہ اپنے گر یباں میں جھا نک کر دیکھ لیں کہ ان کا ماضی کس بات کا غما ضی ہے وٹھل ریڈی کی کا میابی کسی پارٹی دین نہیں ہے وہ عوامی ہیرو ہیں جسکی وجہ سے عوام نے تمام پارٹیوں کو مسترد کر تے ہوئے انہیں تاریخی کا میا بی سے ہمکنارکیا اس بات کو اگر آزمانہ ہو ں تو دوبارہ انتخابات کر ائیں جا ئیں تو وہ دودھ کا دودھ پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا عوام کو بیوقوف بنا نے والے قائدین اپنے حربوں کے ذریعہ کا میا ب نہیں ہوسکتے کیو نکہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے ضمنی انتخابات میں عوام خود فیصلہ کریگی مدہول کی عوام اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی سے کا نگریس پا رٹی میں شریک ہونے والے بی نارائن پٹیل سا بقہ رکن اسمبلی مدہول ،مسٹر وینوگو پال چاری سا بقہ رکن اسمبلی حلقہ مدہول اور مہا شٹی وار ڈگمبرسا بقہ چیر مین بھینسہ کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ جی وٹھل ریڈی پر کیچڑ اچھا لیں کیو نکہ مذکورہ تمام قائدین پچھلے 20 سالوں سے کئی پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں اب جب کہ جی وٹھل ریڈی نے عوامی مفادات کی تکمیل کیلئے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو ئے اور جی وٹھل ریڈی کو پارٹی عزیز نہیں ہو گی بلکہ عوامی مفادات ہی اہم ہو نگے اس بات کااظہار کیا مسٹر جی وٹھل ریڈی ضمنی انتخابا ت میں حصہ لیتے ہیں تو وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کر اسکتے ہیں اس موقع پر لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مد ہول ، آتما سروپ سرپنج سنگم صدر مدہول منڈل ، ور گنٹی وجیا بھارتی رمیش ایم پی ٹی سی ، عارف الدین تروڑا سر پنج ، وٹھل سر پنج وٹھولی ، ڈگمبر بیدریلی سر پنج ، راما رائو سر پنج رام ٹیک ، ستیہ شیلا گو تم کر گل سر پنج ، برا ہمن گائوں سا بقہ سرپنج ، پو تنا باسر ایم پی ٹی سی ، وٹھل ریڈی ایم پی ٹی سی اور دیگر ایم پی ٹی سیز اور سر پنج موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT