Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / وپرو کیر کا سنتور اسکالر شپ پروگرام تعلیم میں عدم مساوات پر کڈیم سری ہری کا اظہار تشویش

وپرو کیر کا سنتور اسکالر شپ پروگرام تعلیم میں عدم مساوات پر کڈیم سری ہری کا اظہار تشویش

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ افراد کو تعلیم میں کوالیٹیز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ہر میدان میں عدم مساوات وقوع پذیر ہوتے ہیں جو خطرناک صورتحال ہے ۔ وپرو سنتور اسکالر شپس جو اعلیٰ تعلیم کی خواہاں مالی طور پر کمزور طالبات کے لیے ہیں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ تعلیم میں عدم مساوات کا مطلب تعلیم میں کوالیٹی ہے ۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ حکومت اسکولس اور اسکالر شپس فراہم کررہی ہے لیکن اس سے کوئی مدد نہیں مل سکتی جب تک اساتذہ کی درکار کمی کو پورا نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومت نے دو کروڑ علاقہ جات کی شناخت کرلی ہے اور وپرو کی طرح تنظیمیں حکومت کی مدد لے سکتی ہیں ۔ مسٹر آر کشور بابو وزیر سماجی و قبائلی بہبود ، حکومت اے پی ، مسٹر پراوین کمار سکریٹری تلنگانہ سوشیل ویلفیر انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی ، ڈاکٹر وجئے کمار سکریٹری سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ ، آندھرا پردیش کے علاوہ مس وبھا سیکورا منیجنگ ٹرسٹی ، مسٹر وی سریش چیف مارکیٹنگ آفیسر وپرو اس موقع پر موجود تھے ۔ سنتور اسکالر شپ پروگرام وپرو کیر کا اقدام ہے ۔ کرناٹک ، آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں میں 90 مستحق امیدواروں کو یہ اسکالر شپس فراہم کئے جاتے ہیں ۔ تاہم درخواست گزاروں کو سرکاری جونیر کالج پرنسپل کے توسط سے درخواست دینا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT