Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / وڈودرا کلکٹر دفتر کی عمارت میں پھر لگی آگ کئی دستاویز جل کر خاکستر

وڈودرا کلکٹر دفتر کی عمارت میں پھر لگی آگ کئی دستاویز جل کر خاکستر

وڈودرا۔17 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)گجرات کے وڈودرا شہر کے کلکٹر دفتر کی عمارت کی ریکارڈ روم میں آج آگ لگنے سے متعدد دستاویز جل کر خاک ہوگئے ۔شہر کے کوٹھی گیت علاقے میں واقع کلکٹر دفتر کی عمارت میں گزشتہ چھ ماہ کے اندر آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔دونوں واقعات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پچھلی بار 2مئی کو کلکٹر دفتر سے منسلک ریسٹ روم کے اے سی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔ فائربریگیڈ کے چیف افسر دیپک پی گنجال نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 10 بجے ملی تھی۔ دس فائربریگیڈ گاڑیوں اور 40اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

TOPPOPULARRECENT