Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / وکاس گوڑا ، سیما پونیا کی کھیل رتن کیلئے سفارش

وکاس گوڑا ، سیما پونیا کی کھیل رتن کیلئے سفارش

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمس کے گولڈ میڈلسٹ ڈسکس تھروور وکاس گوڑا کی دوسری مرتبہ راجیوگاندھی کھیل رتن کیلئے سفارش کی گئی ہے اور اُن کے ساتھ اُن کی ہم رتبہ خاتون اتھلیٹ اور سی ڈبلیو جی سلور ونر سیما پونیاکا نام بھی رواں سال کے باوقار ایوارڈ کیلئے سفارش کیا گیا ہے ۔ گوڑا اور سیما جو 2014 ء کے انچیون ایشین گیمس میں گولڈ

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمس کے گولڈ میڈلسٹ ڈسکس تھروور وکاس گوڑا کی دوسری مرتبہ راجیوگاندھی کھیل رتن کیلئے سفارش کی گئی ہے اور اُن کے ساتھ اُن کی ہم رتبہ خاتون اتھلیٹ اور سی ڈبلیو جی سلور ونر سیما پونیاکا نام بھی رواں سال کے باوقار ایوارڈ کیلئے سفارش کیا گیا ہے ۔ گوڑا اور سیما جو 2014 ء کے انچیون ایشین گیمس میں گولڈ جیتیں، اُن کے ناموں کی سفارش اتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے کی ہے ۔ انچیون میں سلور میڈل حاصل کرنے والے گوڑا اُن مختصر فہرست والے اتھلیٹس میں شامل ہیں جنھیں گزشتہ سال بھی کھیل رتن کیلئے اسپورٹس منسٹری کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا لیکن سلیکشن پیانل نے آخر میں اس ایوارڈ کیلئے کسی بھی اسپورٹس پرسن کو نامزد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT