Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / وکرما سنگھے سری لنکا کی یو این پی کے قائد

وکرما سنگھے سری لنکا کی یو این پی کے قائد

کولمبو۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے قائد یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی ( یو این پی ) برقرار رہیں گے ۔ مجلس عاملہ یو این پی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی قیادت تبدیل نہیں کی جائے گی ۔ یو این پی کے ترجمان ملک کے وزیر گینتا کرونا تلکا نے کہا کہ پارٹی کی مجلس عاملہ اور پارٹی دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ قیادت کی تبدیلی ضروری نہیں ہے اور وزیراعظم پارٹی کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔ 68سالہ وکرما سنگھے گذشتہ ہفتہ آسانی سے عدم اعتماد تحریک کو ناکام بناچکے ہیں جو ملک کی متحدہ اپوزیشن ہے پیش کی تھی ۔ وکرما سنگھے قومی متحدہ حکومت کے قائد ہیں ‘ یہ حکومت صدر مائتری پالا سری سینا کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ قائم کی گئی ہے۔ کرناتلکا نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کل قائم کی گئی ہے اور اُسے پارٹی کی فیصلہ سازی کا اہم کام سپرد کیا گیا ہے ۔یہ ایک اجتماعی فیصلہ ہے ۔ پارٹی کا دو روزہ اجلاس کل شروع ہوا تھا جس میں عاجلانہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اجلاس کے اختتام پر اہم فیصلے کئے جائیں گے جن میں اکرما سنگھے کو تبدیل کرنا بھی شامل ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT