Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / وکرم گوڑ اور ساتھیوں کو ایک دن کی پولیس تحویل

وکرم گوڑ اور ساتھیوں کو ایک دن کی پولیس تحویل

حیدرآباد 8 اگسٹ (سیاست نیوز) وکرم گوڑ پر فائرنگ کیس معاملے کی تحقیقات میں پولیس بنجارہ ہلز نے پیشرفت کرتے ہوئے اس کیس کے کلیدی ملزم سابق وزیر کے فرزند اور اُس کے پانچ ساتھیوں کو ایک دن کی پولیس تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس ضمن میں نامپلی کریمنل کورٹ کے تیسرے ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پولیس تحویل کی اجازت دیتے ہوئے احکام جاری کئے۔ گزشتہ ہفتہ وکرم گوڑ اور اُس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بنجارہ ہلز پولیس نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے ملزمین کو پانچ دن کی پولیس تحویل میں دینے کی گزارش کی تھی جس پر سرکاری وکیل اور وکیل دفاع کے درمیان بحث کے بعد صرف ایک دن کی پولیس تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکرم گوڑ کو جو چنچل گوڑہ جیل میں محروس ہے، کل پولیس ٹیم تحویل میں لے کر واقعہ سے متعلق تفتیش کرے گی۔ واضح رہے کہ پولیس نے وکرم گوڑ کو خود پر فائرنگ کا ڈرامہ رچنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس حملے میں ملوث کرایہ کی ٹولی کو بھی بے نقاب کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT