Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وکلاء کل تلنگانہ عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے

وکلاء کل تلنگانہ عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے

حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایڈوکیٹس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تلنگانہ ہائیکورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹس بار اسوسی ایشنس کے اشتراک سے 10 مئی کو ریاست میں تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے تاکہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے مابین سب آرڈیننٹ جیوڈیشل آفیسرس کی تقسیم کی فہرست کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ 10 مئی کو عدالتوں کے سامنے فہرست نذر آتش کی جائے گی۔ 3 مئی کو ہائیکورٹ رجسٹری نے دونوں ریاستوں میں جیوڈیشیل آفیسرس کی تقسیم کو قطعیت دی۔ تلنگانہ کے لئے 335 اور آندھراپردیش کے لئے 493 جیوڈیشیل آفیسرس مختص کئے گئے۔ تلنگانہ وکلاء کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ جاری کردہ لسٹ منسوخ کرنے اور تازہ فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اپیل کی گئی کہ رجوع بکار ہونے کے وقت مندرج آبائی ضلع پیش نظر رکھا جائے۔

TOPPOPULARRECENT