وکلا کی فلاح و بہبود کے اقدامات اندرا کرن ریڈی کا تیقن

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( آئی این این) : وزیر قانون اے اندرا کرن ریڈی نے آج اس بات کا تیقن دیا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی ۔ یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں تلنگانہ لائرس ڈیری 2015 کو جاری کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء نے ریاست تلنگانہ کے قیام میں اہم رول ادا کیا ۔ اس لیے ریاستی حکومت نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے 2014-15 کے بجٹ میں کئی مفید باتوں کا اعلان کیا ہے جس میں ان کی فلاح و بہبود کے لیے 100 کروڑ روپئے مختص کرنا شامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT