Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / وکٹوریا ایزرینکا فرنچ اوپن سے دستبردار

وکٹوریا ایزرینکا فرنچ اوپن سے دستبردار

پیرس ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال کا دوسراگرانڈسلام ٹینس ایونٹ فرنچ اوپن ٹاپ کھلاڑیوں کے زخموں سے متاثر ہور ہا ہے۔ ٹورنمنٹ سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست بڑھتی جارہی ہے۔ اس میں تازہ ترین اضافہ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ آزارینکا کا ہوا ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک اور دو مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چمپیئن اب تک پیر کے زخم سے صحتیاب نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر اس فیصلے کے حوالے سے تحریر کیا ہے کہ میں اپنے زخم سے چھٹکارا پانے کے لئے سخت محنت کررہی ہوںتاہم افسوس کے ساتھ اعلان کرتی ہوں کہ اس سال فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کرپاوں گی۔میں پرستاروں سے معذرت کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ عالمی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر موجود وکٹوریہ اس زخم کی وجہ سے رواں برس قطر، میامی،میڈرڈ اور روم میں ٹورنمنٹس میں شرکت نہیں کرپائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT