Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / وکٹوریا کی آسٹریلین اوپن میں شرکت

وکٹوریا کی آسٹریلین اوپن میں شرکت

میلبورن۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن کی سابق چمپئن بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریا آزارینکا کو آئندہ ماہ مجوزہ سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں راست داخلہ مل گیا ہے۔ وکٹوریا نے بچے کی حوالگی کے مقدمہ کی وجہ سے رواں برس یو ایس اوپن اور فیڈ کپ فائنل سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کریگ ٹیلے نے کہا کہ وکٹوریا مشکل دور سے گزر رہی ہیں اسلئے پیشکش کی تاکہ انکا کسی طرح تعاون کیا جا سکے۔ وکٹوریا نے کہا کہ واپسی پر خوش اور وائلڈ کارڈ انٹری دینے پر حکام کی مشکور ہوں۔

TOPPOPULARRECENT