Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / وکٹوریہ لوپیریووا ورلڈ کپ 2018 کی سفیر مقرر

وکٹوریہ لوپیریووا ورلڈ کپ 2018 کی سفیر مقرر

ماسکو۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )روس کی سابق حسینہ وکٹوریہ لوپیریووا کو فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کا سفیر مقرر کردیاگیا۔ان کا تعلق روس کے جنوب مغربی شہر روسٹوف سے ہے جہا ں میگا ایونٹ کے پانچ گروپ میچوں کے علاوہ ناک آؤٹ مرحلے کا ایک میچ کھیلا جانا ہے۔ وکٹوریہ کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ کے انعقاد سے د نیا کو ان کے وطن کا ایک مختلف روپ دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وہ روس کے دوستانہ اور خوشگوار چہرے سے روشناس کروانا چاہتی ہیں جو اْن کیلئے بہت ضروری ہے جبکہ بہترین ٹیموں کی آمد اور میچوں کی میزبانی کیلئے ان کے شہر میں ہر کوئی پر جوش ہے۔

TOPPOPULARRECENT