Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / وکٹ کے برتاؤ کا بھرپور فائدہ اٹھایا : براڈ

وکٹ کے برتاؤ کا بھرپور فائدہ اٹھایا : براڈ

مانچسٹر ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورڈ براڈ نے کہاہیکہ ہندوستان کے خلاف یہاں شروع ہوئے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن ابرآلود موسم کا بھرپور فائدہ اٹھایا کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ براڈ کے بموجب ٹاس ہارنے کے بعد بولنگ کیلئے مدعو کئے جانے کا فائدہ اٹھانا ناگزیر تھا کیونکہ اولڈ ٹریفور

مانچسٹر ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورڈ براڈ نے کہاہیکہ ہندوستان کے خلاف یہاں شروع ہوئے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن ابرآلود موسم کا بھرپور فائدہ اٹھایا کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ براڈ کے بموجب ٹاس ہارنے کے بعد بولنگ کیلئے مدعو کئے جانے کا فائدہ اٹھانا ناگزیر تھا کیونکہ اولڈ ٹریفورڈ کی وکٹ موسم ابرآلود رہنے کی وجہ سے بولروں کیلئے سازگار ہوچکی تھی جس کا فائدہ اٹھایا ہے۔ براڈ نے مزید کہا کہ ٹاس ہارنے کے بعد کسی قدر مایوسی ہوئی تھی

لیکن ہم خوش قسمت رہے کہ موسم ابرآلود رہا۔ انگلش ٹیم کے آل راونڈر نے مزید کہا کہ صرف بہتر موسم کو ہی ہمارے لئے خوش قسمت قرار دینا کافی نہیں ہوگا کیونکہ انگلش بولروں نے صحیح مقامات پر گیند پھینکتے ہوئے مہمان بیٹسمینوں کو باآسانی آوٹ کیا ہے۔ ہندوستان چوتھے ٹسٹ کے آغاز پر ابتدائی 5 اووروں میں ہی 8 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے سرفہرست 4 وکٹیں گنوا چکا تھا اور بالآخر مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کو معمولی اسکور پر آوٹ کرنے میں براڈ نے 25 رنز دیکر 6 وکٹ اور اینڈرسن نے 46 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT