Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / وکھے پاٹل مہاراشٹرا سی ایل پی قائد نامزد

وکھے پاٹل مہاراشٹرا سی ایل پی قائد نامزد

نئی دہلی۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق ریاستی وزیر رادھا کرشنا وکھے پاٹل کو مہاراشٹرا اسمبلی میں کانگریس مقننہ پارٹی کا قائد نامزد کیا گیا۔ اس ریاست میں کانگریس اقتدار سے بے دخل ہوچکی ہے۔ سابق پرتھوی راج چوان کابینہ میں پاٹل وزیر زراعت تھے جنہیں صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کانگریس مقننہ پارٹی کا قائد نامزد کیا ہے۔ قبل ازیں کانگریس مقننہ پارٹی نے سونیا گاندھی کو قائد مقننہ کے فیصلے کا مکمل اختیار دے دیا تھا۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے پہلے اجلاس کا آج سے آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر کل ہند کانگریس کے جنرل سیکریٹری موہن پرکاش نے اس فیصلہ کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT