وھیل دنیا کا سب سے بڑا جانور

بچو!

بچو! وھیل کا شمار دنیا کے سب سے بڑے جانوروں میں ہوتا ہے ۔ یہ گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے ۔ اس کی 83 اقسام ہیں ۔ اس کا شمار دودھ پلانے والے جانوروں میں ہوتا ہے ۔ ہڈیوں والی نیلی وھیل دنیا کے سب سے بڑے جانور ہونے کا اعزاز رکھتی ہے ۔ یہ مچھلیاں اپنے ریشہ دار پلیٹوں والے منہ سے خوراک حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سانس بھی لیتی ہیں ۔ عام طور پر ایک نیلی وھیل کی لمبائی 90 فٹ اور وزن 112 ٹن تک ہوتا ہے ۔ بعض وھیل گہرائی میں غوطہ لگاکر ایک گھنٹے تک پانی کی سطح کے نیچے رہ سکتی ہیں ۔ وہ ایک مخصوص نظام کے تحت سمندر میں رہتی ہیں اور بعض اوقات طویل ترین فاصلوں سے بھی آوازوں کے ذریعہ دوسری مچھلیوں سے رابطہ کرسکتی ہیں ۔ ان مچھلیوں سے انسانوں کو خوراک کے علاوہ قیمتی تیل اور دیگر مصنوعات بھی حاصل ہوتی ہیں ۔ ماضی میں نیلی وھیل اور اسپرم وھیل مچھلیوں کا اندھا دھند شکار کیا گیا جس سے ان کی نسل کے ناپید ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا لیکن اب ان بچی کچھی مچھلیوں کو تحفظ مل گیا ہے اور ان کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT