Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / وہاب ریاض پر بال ٹمپرنگ کا الزام

وہاب ریاض پر بال ٹمپرنگ کا الزام

دبئی ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان فاسٹ بولر وہاب ریاض پر دبئی میں  دوسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔تاہم ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم انتظامیہ اس حوالے سے وہاب ریاض کیخلاف کوئی ویڈیو ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انگلش ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری کو شکایت کی ہے کہ ان کے بیٹسمین جیو روٹ کو وہاب ریاض پر بال ٹمپرنگ کا شبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی اور بال ٹمپرنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔ وہاب ریاض نے دبئی ٹسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار انگلش بیٹسمینوں کو پویلین واپس لوٹایا تھا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ان کی شاندار بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کو 242 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی ۔ میچ کے پانچویں روز انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 361 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس سات وکٹیں باقی تھے۔

TOPPOPULARRECENT