Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / وہ نس بندی کی ایمرجنسی تھی یہ نوٹ بندی کی ہے ‘ عآپ

وہ نس بندی کی ایمرجنسی تھی یہ نوٹ بندی کی ہے ‘ عآپ

نئی دہلی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی کا آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے سے پیدا ہوئی دھماکو صورتحال کا جائزۃ لیا گیا ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے مطالبہ کیا کہ نوٹوں کا چلن بند کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں نراج کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ خصوصی سشن میں کچھ ہنگامہ کے مناظر بھی دیکھے گئے جبکہ ارکان اسمبلی نے نریندر مودی ہائے ہائے اور نریندر مودی مردہ باد کے نعرہ لگائے گئے ۔عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راجیش گپتا نے کہا کہ وہ ( 1975 میں )نس بندی کی ایمرجنسی تھی اور یہ نوٹ بندی کی ایمرجنسی ہے ۔ کجریوال نے ایوان میں کہا کہ حکومت نے 8 نومبر کو کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں عام آدمی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کڑک چائے ریمارک پر بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کڑک چاہئے کے نام پر عوام کو زہر پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT