Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / وہ کون تھی… ؟ آئی پی ایل میں پھر کئی مشکوک سرگرمیاں

وہ کون تھی… ؟ آئی پی ایل میں پھر کئی مشکوک سرگرمیاں

ممبئی ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ کے تنازعہ سے آئی پی ایل ہنوز پاک نہیں ہوپایا ہے کہ گزشتہ سیزن کے دوران ایک سے زائد ایسے واقعات کی نشاندہی کی جارہی ہے جس پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی قریبی نظر ہے جوکہ 2014 ء کے دوران منظرعام پر آئے ، جس میں چینائی سوپر کنگس کے کھلاڑیوں کے کمروں میں پائی جانے والی مشکوک خواتین کے علاوہ کنگس

ممبئی ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ کے تنازعہ سے آئی پی ایل ہنوز پاک نہیں ہوپایا ہے کہ گزشتہ سیزن کے دوران ایک سے زائد ایسے واقعات کی نشاندہی کی جارہی ہے جس پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی قریبی نظر ہے جوکہ 2014 ء کے دوران منظرعام پر آئے ، جس میں چینائی سوپر کنگس کے کھلاڑیوں کے کمروں میں پائی جانے والی مشکوک خواتین کے علاوہ کنگس الیون پنجاب کے لئے پریتی زنٹا کی پارٹی ، شاہ رخ خان کے دوست کی جانب سے کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کیلئے دی جانے والی ایک پرتعیش دعوت کے علاوہ نئی دہلی میں دہلی ڈیرڈیولس کی ٹیم کیلئے دی جانے والی ایک شاندار دعوت بھی شامل ہے جس میں 100 سے زائد ایسے افراد نے شرکت کی جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔ بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ ( اے سی ایس یو ) نے بی سی سی آئی کو روانہ کردہ ای میل میں ان واقعات کی نشاندہی کی ہے۔

اے سی ایس یو کے صدر روی سوانی نے جن واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور فرنچائیز کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں 16 اپریل تا یکم جون کے دوران جس وقت سپریم کورٹ آئی پی ایل کرپشن مقدمہ کی سنوائی کررہی تھی اُسی دوران آئی پی ایل میں کئی اور واقعات رونما ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب 30 اپریل 2014 ء کو پریتی زنٹا نے کنگس الیون پنجاب کیلئے ممبئی کے ساحل سے دو کیلومیٹر دور یاچٹ اینکرڈ میں تمام کھلاڑیوں کو دعوت دی تھی اور یہ مقام پریتی زنٹا کے خاص دوست نے فراہم کیا تھا ۔ اینٹی کرپشن یونٹ کے بموجب پریتی زنٹا کی خاتون ساتھیوں سے زیادہ اس دعوت میں بیرونی مہمان موجود تھے جوکہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ ایسے ہی حالات میں کھلاڑیوں کے ساتھ سٹہ بازی کے معاملات طئے پاتے ہیں۔ 8 مئی 2014 کو شاہ رخ خان کے ایک دوست اور تجارتی ساتھی نے کے کے آر کی ٹیم کیلئے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا تھا جس میں تمام کھلاڑیوں اور ان کے دوست احباب کے علاوہ شاہ رخ خان بھی موجود تھے ۔ 9 اپریل 2014 ء کو نئی دہلی کے ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ ایروسٹی میں دہلی ڈیرڈیولس کے اسپانسرس نے ٹیم کیلئے ایک عشائیہ کا اہتمام کیاتھا جس میں 100 سے زائد بیرونی مہمانوں نے شرکت کی تھی جوکہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح گھل مل گئے تھے جیسے وہ انھیں بہت زمانے سے جانتے ہوں ۔

علاوہ ازیں اس دعوت کی نہ پہلے کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی دہلی ڈیرڈیولس کے انتظامیہ نے اے سی یو کو وہ فہرست بھی نہیں دی جس میں مہمانوں کے نام شامل ہیں۔ 8 مئی 2014 ء کو ممبئی میں موجود آئی ٹی سی گرانڈ موریہ ہوٹل میں چینائی سوپر کنگس کے ایک کھلاڑی کے روم میں ایک نوجوان خاتون رات 9:50 بجے داخل ہوئی اور صبح 6:05 منٹ پر وہ واپس لوٹی ، اگلے دن جب کھلاڑی سے اس معاملے پر استفسار کیا گیاتو اُس نے کہا کہ وہ اس کی ایک اچھی دوست ہے ۔ بعد ازاں 9 مئی 2014 کو چینائی سوپر کنگس کے ایک اور کھلاڑی کے روم میں دوسری جوان خاتون 10:10 پر داخل ہوئی اور صبح 7:30 بجے واپس ہوئی اور جب کھلاڑی سے اے سی یو نے استفسار کیا تو کھلاڑی نے کہاکہ وہ اس کی ایک اچھی دوست ہے اور وہ اس سے شادی کرنے والا ہے ۔ اے سی یو کی تحقیق کے مطابق یہ حقیقت بھی منظرعام پر آئی ہے کہ یہ وہی خاتون ہے جو 2013 ء میں سری سنت اور چند سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی رابطہ میں تھی ۔ علاوہ ازیں وہ میدان میں آر سی بی کی حمایت کرتی ہوئی دیکھی جانے کے علاوہ اس کے پاس آئی پی ایل کے دوران سبز رنگ کا ایکریڈیشن کارڈ بھی تھا ۔ اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیدار تمام زاویوں سے مذکورہ واقعات اور دیگر حمل و نقل پر بھی تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT