Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویان اور آٹو میں تصادم خاتون ہلاک ، کئی افراد زخمی

ویان اور آٹو میں تصادم خاتون ہلاک ، کئی افراد زخمی

ویملواڑہ ۔23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ منڈل شاستراش پلی واٹمیلا دیہات کے درمیان آٹو سے منی ویان آمنے سامنے ہوکر توازن کھوکر ایک دوسرے سے ٹکرانے پر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ویملواڑہ سے فاضل نگر جانے والا پیاسنجر آٹو اور دھرما پوری گوداوری پٹو کارالو جاکے واپسی ومنی ویان میں حیدرآباد کو جانے کے دوران فاضل نگر شاتراش پلی کے درمیان حادثہ پیش آیا جس میں 56 سالہ خاتون وجراماں ہلاک ہوگئی۔ آٹو میں موجود گیتانجلی لکشمی رویندا وینکٹ لکشمی پلوی شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے علاوہ اس حادثے میں اومنی ویان میں موجود افراد بھی زخمی ہونے پر ان تمام لڑکیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ ویملواڑہ کے دواخانہ روانہ کیا گیا۔ اس کی اطلاع پولیس والوں کو ملتے ہی مقام واردات پر پہنچ کر اس کی تحقیقات کی اور ایک کیس درج کیا گیا۔ دونوں گاڑیاں بھی تیز رفتاری کی وجہ سے ہی توازن کھوکر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ گاؤں والوں نے یہ بات کہی۔ اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ویملواڑہ منڈل کے MPP اور ان کے دیگر ساتھیوں نے مل کر دواخانہ آکر ان سے حادثہ کی جانکاری لی اور ان میں شدید زخمی ہونے والوں کو کریم نگر کے دواخانہ کو روانہ کیا گیا اور ان کی حالت کی جانکاری لی۔ اس حادثہ میں اومنی ویان میں زخمی ہونے والے حیدرآباد کے سرپنچ سرور نگر کے مقامی عوام تھے۔

TOPPOPULARRECENT