Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ویان نے پولیس گاڑی کو ٹکر دیدی، ایک آفیسر ہلاک

ویان نے پولیس گاڑی کو ٹکر دیدی، ایک آفیسر ہلاک

پیرس، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کار نے پولیس وین کو ٹکر مار دی جس کے بعد وین میں سوار ایک افسر کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور مسلح تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس وین کو ٹکر مارنے کے بعد کار ڈرائیور زمین پر بے ہوش ہو گیا۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور نے ایک منصوبہ بند طریقے سے وین کو ٹکر ماری ہے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان ہنری برانڈیٹ نے کہا کہ پولیس کے بیان کے بعد جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ کسی اور واقعہ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مسلح افراد کے حملے میں چار پولیس اہلکاروں کی موت
میکسیکو سٹی، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے گوریرو صوبے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے فیڈرل پولیس کے سراغرساں پر گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں چار جاسوسوں کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے ۔فیڈرل اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق مسلح افراد نے سان مگل ٹوٹولاپن میں پولیس کی جانب سے چلائی جا رہی ایک مہم کے دوران یہ حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک مشتبہ مجرم کے مارے جانے اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق فوج اور پولیس مسلح افراد کی تلاش کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT