ویان کی ٹکر سے ضعیف خاتون ہلاک

حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) اُپل علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے ایک ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ کے پاروتی ساکن اولڈ بوئن پلی اپنے شوہر نارائنا کے ہمراہ کرمن گھاٹ میں مقیم رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ ناگول میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اُنھیں ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں پاروتی برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT