Tuesday , December 11 2018

ویاپم تحقیقات سے وابستہ میڈیکل کالج ڈین کی پراسرارموت

نئی دہلی ؍ بھوپال۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویاپم اسکام کی تحقیقات میں شامل مدھیہ پردیش میڈیکل کالج کے ایک ڈین آج دہلی کی ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ۔ کئی دن سے جاری اس اسکینڈل میں یہ دوسری پراسرار موت ہے جس نے سارے معاملے کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے ۔ کانگریس نے اسکام میں دو پراسرار اموات کے پیش نظر سارے معاملے کی سی بی آئی تح

نئی دہلی ؍ بھوپال۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویاپم اسکام کی تحقیقات میں شامل مدھیہ پردیش میڈیکل کالج کے ایک ڈین آج دہلی کی ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ۔ کئی دن سے جاری اس اسکینڈل میں یہ دوسری پراسرار موت ہے جس نے سارے معاملے کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے ۔ کانگریس نے اسکام میں دو پراسرار اموات کے پیش نظر سارے معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبے میں شدت پیدا کردی ہے ۔ جبل پور میڈیکل کالج کے ڈین کی نعش آج دہلی کی ایک ہوٹل میں دستیاب ہوئی ،وہ ویاپم اسکام کی تحقیقات سے وابستہ تھے۔ ان کے مردہ پائے جانے کے بعد اس اسکینڈل میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ ایک تحقیقاتی صحافی کی موت کے ایک دن بعد نیتاجی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج جبل پور کے ڈین ڈاکٹر ارون شرما کی موت واقع ہوئی ہے۔ کل ہی دہلی کے سرکردہ نیوز چیانل کے تحقیقاتی صحافی کی موت ہوئی تھی۔ اس نے ایک لڑکی کے والدین سے انٹرویو لیا تھا جس کا نام اس بڑے پیمانے پر داخلوں اور رکروٹمنٹ اسکینڈل میں آیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ڈاکٹر ارون شرما کی نعش جنوب مغربی دہلی کے دوارکا ہوٹل کے ایک کمرہ میں دستیاب ہوئی۔ ہوٹل کے اسٹاف نے کمرہ کھولنے کی کوشش کی لیکن اندر سے جواب نہیں آیا تو دوسری نقلی چابی لگاکر دروازہ کھولا گیا۔ ان کی نعش کے قریب تقریباً خالی بوتل اور قئے کے نشان دستیاب ہوئے۔ فارنسک شواہد کو اکٹھا کرلیا گیا ہے اور ان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کی گئی ہے۔

ویاپم اسکام کے سلسلے میں ڈاکٹر شرما کی وابستگی سے متعلق اطلاعات کے بارے میں پوچھے جانے پر جوائنٹ کمشنر پولیس (ساؤتھ ویسٹ) دیپیندر پاٹھک نے کہا کہ پولیس اپنی تحقیقات میں تمام زاویوں سے جائزہ لے رہی ہے۔ اتفاق سے ڈاکٹر شرما اس میڈیکل کالج کے دوسرے ڈین ہیں جن کی پُراسرار حالت میں موت واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے اندر یہ دوسری موت ہے۔ ڈی کے شاکلے بھی امیدواروں کے داخلوں کی تحقیقات کررہے تھے اور و ہ مبینہ طور پر پری میڈیکل ٹسٹ کے لئے حاضر ہوئے تھے۔ اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن جبل پور ضلع صدر سدھیر تیواری نے کہا کہ ڈاکٹر شرما دہلی میں ایک ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائے گئے۔ ان کی موت ہمارے لئے صدمہ خیز ہے۔

تیواری نے کہا کہ شرما نے شاکلے کی آخری رسومات کے وقت آنسو بہائے تھے اور وہ ہرگز خودکشی نہیں کرسکتے۔ اب پولیس تحقیقات کے بعد ہی سچائی سامنے آئے گی۔ مجھے شبہ ہے کہ ڈاکٹر شرما کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ دو دن قبل ہی ڈین نے ویاپم اسکام کے سلسلے میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ ایس ٹی ایف کو پیش کردی تھی۔ اس دوران چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج چوہان نے ٹیلی ویژن رپورٹر اکشئے سنگھ کے ارکان خاندان کا یہ مطالبہ تسلیم کرلیا ہے کہ دہلی کے ایمس میں ان کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے ۔ اکشئے سنگھ کی پراسرار طور پر موت واقع ہوئی تھی ۔ ان کی بہن پاکشی سنگھ نے چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موت کی آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے نعش کا پوسٹ مارٹم ایمس میں کیا جانا چاہئیے ۔ اس اسکینڈل سے مربوط افراد کی پراسرار اموات کے پس منظر میں چیف منسٹر بھوپال نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش ہائیکورٹ اگر اس اسکام کی کسی دیگر ایجنسی بشمول سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیتی ہے تو ان کی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT