Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / ویاپم معاملے میں عدالت میں نصف شب تک سماعت

ویاپم معاملے میں عدالت میں نصف شب تک سماعت

بھوپال، 24 نومبر (یو این آئی)مدھیہ پردیش کے پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ (ویاپم) گھوٹالے کی جانچ کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں جمعرات کو یہاں پری میڈیکل ٹیسٹ ( پی ایم ٹی 2012) میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں 592 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کئے جانے کے بعد شروع ہوئی کارروائی 2:30 بجے تک جاری رہی۔دریں اثنا، پرائیویٹ میڈیکل کالج کے منتظمین سمیت 30 ملزمان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ۔خصوصی جج ڈی پی مشرا کی عدالت میں جن ملزمان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی ہے ، اب ان کے سامنے ہائی کورٹ جانے کا متبادل ہے ۔ان ملزمان میں پرائیویٹ میڈیکل کالج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اجے گوینکا، سریش این و جے ورگیہ، کیپٹن امبریش شرما، ڈاکٹر ڈی کے ستپتھی، ڈاکٹر وجے کمار پانڈے اور دیگر لوگ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT