ویاپکوس لمیٹیڈ مغربی بنگال میں بھرتیاں ‘ درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ویاپکوس لمٹیڈ ہلدیہ مغربی بنگال کے پراجکٹ کیلئے مندرجہ ذیل جائیدادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ انجینئر ( سیول ) 4 ، قابلیت بی ای / بی ٹیک سیول انجینئرنگ میں دو سالہ تجربہ لازمی ہوگا ۔ انجینئرس ( سی ایس ای ) 1 ، قابلیت ، بی ای / بی ٹیک سی ایس ای میں کامیاب اور دو سالہ تجربہ ۔ جی آئی ایس ایکسپرٹ 1 ، قابلیت ایم اے میں جیو گرافی ویمٹ ( سنسنگ جی آئی ایس ) اور دو سالہ تجربہ ، اکاونٹنٹ اسسٹنٹ 1 ، قابلیت بی کام کامیاب ، آفس اسسٹنٹ 1 ، فیلڈ اسسٹنٹ 1 ، کمپیوٹر آپریٹر 1 ، مذکورہ تین جائیدادوں کیلئے کوئی ڈگری کامیاب اور کمپیوٹر آپریٹر کے لیے کمپیوٹر نالج ہونی چاہئے ۔ میسینجر 2 ، قابلیت ایس ایس سی کامیاب ، کک ( باورچی ) 2 ، سیوپر 1 ، نائٹ واچ مین 1 ، قابلیت کام کا تجربہ کافی ہے ۔ انتخاب تحریری امتحان اسکل ٹسٹ اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ خواہش مند امیدوار اپنا بائیو ڈاٹا 15 دن کے اندر روانہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ wapcos.co.in ملاحظہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT