Wednesday , December 12 2018

ویت نام میں لینڈ سلائیڈنگ، 7 ہلاک

ہنوئی ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویتنام میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک کے شمالی صوبہ لینگ سون کے حکام کے مطابق چہارشنبہ کی شب ویت نام کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کلمائیگی کے سبب 55 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پیر کے روز اسی طوفان کے سبب فلپ

ہنوئی ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویتنام میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک کے شمالی صوبہ لینگ سون کے حکام کے مطابق چہارشنبہ کی شب ویت نام کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کلمائیگی کے سبب 55 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پیر کے روز اسی طوفان کے سبب فلپان کے شمالی علاقوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فجی میں عام انتخابات
سووا۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پر قائم ملک فجی میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولنگ کے آغاز پر دارالحکومت سووا میں ووٹروں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔ الیکشن میں پانچ لاکھ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جو7 مختلف سیاسی جماعتوں کے 240 امیدواروں کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔ اس ملک میں 1987ء سے فوجی حکومت چلی آ رہی ہے اور 2006ء کے آخری مارشل لاء کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔ فجی کے عوام ان انتخابات کو ملک میں دوبارہ جمہوریت کے قیام کیلئے امید کے طور پر دیکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT