Tuesday , December 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ویجیٹبل پراٹھا

ویجیٹبل پراٹھا

اجزاء :  میدہ آدھا کیلو، قیمہ ایک پاؤ، پالک آدھا پاؤ، ہری پیاز آدھا پاؤ، ، لہسن پانچ تا چھ جوئے، ہری مرچ چار یا پانچ عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، کٹی لال مرچ دو کھانے کے چمچے تیل تلنے کیلئے۔
ترکیب :  ایک پیتلی میں تیل گرم کرکے قیمہ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں، لہسن شامل کرکے بھون لیں۔ اب پالک اور ہری پیاز باریک کاٹ کر قیمے میں ملاکر اتنا پکائیں کہ تمام اشیاء مکس ہوجائیں تو اس میں ہلدی اور نمک شامل کردیں۔ جب قیمہ تیار ہوجائے تو چولہے سے اُتار لیں۔ اب میدے میں تیل شامل کرکے گوندھ لیں اور پیڑا بناکر بیل لیں اور ہر ایک پراٹھے کے لئے دو پرت بنالیں۔ اب ہر ایک پرت پر حسب ضرورت تیار شدہ قیمہ ڈال کر دوسری پرت سے بند کرکے گرم تیل میں تل لیں۔ نہایت لذیذ خستہ اور مزیدار پراٹھے تیار ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT