Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویدا کرشنامورتی بھی بگ بیش کا حصہ بن گئیں

ویدا کرشنامورتی بھی بگ بیش کا حصہ بن گئیں

ممبئی ۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرویدا کرشنا مورتی 9 دسمبر سے شروع ہونے والی ویمنزبگ بیش لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لیں گی۔ ہوبارٹ ہریکینز نے انگلینڈ کی لورین ونفیلڈ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کے ساتھ بطور بیرونی کھلاڑی ان کی خد مات حاصل کی ہیں۔ وہ پندرہ جنوری تک اپنی فرنچائز کو دستیاب ہوں گی جس کے بعد انہیں اپنی ٹیم کی مصروفیات کیلئے وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔آل راؤنڈر دیپتی شرما سے بھی کئی فرنچائزز کا رابطہ ہے جبکہ برسبین ہیٹ کی جانب سے کنٹریکٹ کی تجدید نہ ہونے پر سمرتی مندھانا کی شرکت غیر یقینی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT