Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ویدا کمار رکن انٹیک گورننگ کونسل منتخب

ویدا کمار رکن انٹیک گورننگ کونسل منتخب

حیدرآباد۔20مارچ(سیاست نیوز)انٹیک گورننگ کونسل کے رکن کی حیثیت سے تلنگانہ جہدکار چیرمن ٹی آر ایس ایم ویدا کمار کا انتخاب عمل میںآیا۔ ویدا کمار کا شمار ریاست تلنگانہ کے تہذیبی او رتاریخی ورثے کی حفاظت کے لئے شب روز جدوجہد کرنے والوں میں ہے ۔ پیشہ سے سیول انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والے ایم ویدا کمار تلنگانہ کے تاریخی ورثے کے لئے ایک تڑپتا دل رکھتے ہیں اور وہ 2007میں انٹیک سے وابستہ ہوئے اس کے بعد ویدا کمار کوتین سال کے لئے انٹیک کوکنونیر اے پی چیاپٹر بھی مقر ر کیا گیااس دوران ویدا کمار نے ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر تاریخی پہاڑ‘ عمارتوں‘ تالابوں‘ جھیلوں اور مقامات‘ اور لسانی بنیادوں پر تعمیر کردہ اثاثوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر مشتمل دستاویزی رپورٹ تیار کی جو مذکورہ تاریخی مقامات کی حفاظت میں کارآمد بھی ثابت ہوا ۔ویدا کمار نے 2009 انٹیک سلور جوبلی تقریب میںکنونیر کے فرائض بھی انجام دئے ۔ویدا کمار نے تاریخی ورثے کے تمام شعبوں کی حفاظت کے ضمن میں ٹی وی اور ریڈیو کے مختلف مباحثوں میںحصہ لیکر تہذیبی اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے لئے چلائی جانے والی تحریکات کو ایک نیا موڑ دیا اور انٹیک کے ڈسٹرکٹ چیاپٹرس کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تاریخی ورثے کے تحفظ میں ہم خیال افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا۔چیرمن تلنگانہ ریسور س سنٹر‘ صدر فورم فار بیٹر حیدرآباد اور انٹیک کوکنونیر کی حیثیت سے ویدا کمار نے موسی ندی کو آلودگی سے بچانے کے لئے منظم تحریک بھی چلائی اور اس کے مثبت اثرات بھی نمایاں ہوئے۔ ہرسال ویدا کمار عثمانیہ باغ کی اس املی کے درخت کے پاس ایک تقریب بھی منعقد کرتے ہیں جس پر ایک سوسال قبل حیدرآباد میںائی ہولناک طغیانی کے موقع پر سینکڑوں افراد نے مذکورہ درخت پر پناہ لیتے ہوئے اپنی زندگی بچائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT