Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / ویدک کے آر ایس ایس سے کوئی روابط نہیں : رام مادھو

ویدک کے آر ایس ایس سے کوئی روابط نہیں : رام مادھو

نئی دہلی۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس قائد رام مادھو جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، کہا کہ صحافی وید پرتاپ ویدک کے آر ایس ایس سے کوئی روابط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص جو کانگریسی قائدین کے آگے پیچھے پھرتا ہے، آر ایس ایس کا اہم آدمی نہیں ہوسکتا۔ رام مادھو نے کہا کہ ویدک صاحب کے آر ایس ایس سے تعلقات نہیں

نئی دہلی۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس قائد رام مادھو جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، کہا کہ صحافی وید پرتاپ ویدک کے آر ایس ایس سے کوئی روابط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص جو کانگریسی قائدین کے آگے پیچھے پھرتا ہے، آر ایس ایس کا اہم آدمی نہیں ہوسکتا۔ رام مادھو نے کہا کہ ویدک صاحب کے آر ایس ایس سے تعلقات نہیں ہیں۔ وہ منی شنکر ایّر اور سلمان خورشید کے آگے پیچھے پھرتے ہیں۔ حافظ سعید بہرحال دہشت گرد ہیں اور ہندوستان کے نقطہ ٔ نظر سے مجرم ہیں۔ اگر وہ ہندوستان آئیں تو انہیں ہندوستان کے فوجداری قانون اور دیگر نظام کے تحت کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا یہ بیان کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے وید پرتاپ کو ’’آر ایس ایس کا آدمی‘‘ قرار دینے کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT