Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ۔انوشکا کی’ہاتھوں میںہاتھ‘ ڈالے واپسی

ویراٹ۔انوشکا کی’ہاتھوں میںہاتھ‘ ڈالے واپسی

۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 95 رنز کی شکست کی ذمہ دار ہندوستانی نائب کپتان ویراٹ کوہلی کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کو ٹہرایا جارہا ہے اور انھیں توہین آمیز القابات سے پکارا گیا۔لیکن اب لگتا ہے کہ ویرات نے میڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، کی

۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 95 رنز کی شکست کی ذمہ دار ہندوستانی نائب کپتان ویراٹ کوہلی کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کو ٹہرایا جارہا ہے اور انھیں توہین آمیز القابات سے پکارا گیا۔لیکن اب لگتا ہے کہ ویرات نے میڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیونکہ جمعہ کی رات جب یہ ہندوستانی ٹیم وطن واپس لوٹی تو یہ جوڑا ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھا۔ویراٹ نے انوشکا کا ہاتھ اْس وقت تک تھامے رکھا جب تک کہ وہ اپنی گاڑی میں نہ بیٹھ گئیں، اس دوران وہ اداکارہ کو اس بات کا یقین دلاتے رہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔یاد رہے کہ انوشکا سڈنی میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ورلڈ کپ سیمی فائنل کا میچ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا پہنچی تھیں، جہاں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ان کے دوست ویراٹ محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ویراٹ کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار انوشکا کو ٹہراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔ان الزامات کا انوشکا شرما نے کچھ اس طرح جواب دیا کہ اگر کوہلی بہتر مظاہرہ کررہا ہو تو اس کا سہرہ میرے سر پر ڈال دیا جاتا ہے اور اگر اس کی کارکردگی خراب ہوجائے تو اس کا ذمہ دار بھی مجھے قرار دے دیا جاتا ہے۔کوہلی اچھا نہ کھیلے تو کیا میں ذمہ دار ہوں؟ ویراٹ اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں لیکن میڈیا پر ہمارے تعلق کو کسی اور انداز سے پیش کیا جاتا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس کی اچھی یا بری کارکردگی کا ذمہ دار مجھے ہی کیوں قرار دے دیا جاتا ہے تاہم اس سے ہمارا تعلق متاثر نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ کرکٹ اور فلمی دنیا کایہ جوڑا آج کل میڈیا کی خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT