Wednesday , October 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ اور انوشکا کی شادی تقاریب کا اٹلی میں آغاز

ویراٹ اور انوشکا کی شادی تقاریب کا اٹلی میں آغاز

ممبئی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے شہر میلان میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی 2 روز قبل شادی کے لئے اٹلی روانہ ہوئے۔ دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے جوکہ 15 ڈسمبر کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ شادی کی تقاریب کا آغاز اٹلی کے شہر میلان میں ہوچکا ہے جہاں شادی کی تقریب ٹسکنی کے تاریخی قلعہ میں منعقد ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس لئے کوہلی نے صرف یوراج اور تنڈولکر کو ہی اپنی شادی میں مدعو کیا ہے۔ تاہم توقع ہے کہ ہدایت کار ادتیہ چوپڑا، اداکار شاہ رُخ خان، عامر خان اور دیگر بالی ووڈ اسٹارس شادی میں شرکت کریں گے۔ ویراٹ کوہلی کی جانب سے 26 ڈسمبر کو ممبئی میں شادی کی دعوت کا اہتمام کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT