Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / ویراٹ اور انوشکا کی شادی ٹوٹنے کی پیش قیاسی

ویراٹ اور انوشکا کی شادی ٹوٹنے کی پیش قیاسی

ممبئی۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورشکا یعنی کوہلی اور انوشکا ایک دوسرے کو اپنانے کے بعد ہنی مون کیلئے نامعلوم مقام پر پہنچ چکے، وہ کتنے خوش ہیں اس کا پتہ ان کی برف پوش پہاڑوں کے درمیان لی گئی سیلفی سے چلتا ہے۔ مسز ویرات کوہلی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ خود کو جنت میں محسوس کررہے ہیں۔ لیکن کیا کیا جائے کے توہم پرست نجومی ابھی سے ان کی شادی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔جالندھر کے پنڈت شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کو مہورت یعنی 11 تاریخ غلط تھی۔ یہ تاریخ منحوس سمجھی جانے والی 13 تاریخ سے بھی بری ہے۔ یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔ اپنے دعوے کے ثبوت میں انہوں نے مذہبی کتابوں کا حوالہ سمیت معروف اداکار ریتک روشن، کرشمہ کپور اور سیاست دان راہول مہاجن کی ناکام شادیوں کی مثالیں دی ہیں۔انہیں میں ایک اور پنڈت راجیو شور بھی شامل ہیں،وہ بھی مہورت کو غلط مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریتک روشن اور سوزین خان کی شادی سے متعلق میری پیش قیاسی 13 سال بعد درست ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ غلط وقت اور غلط جگہوں پر کیے گئے فیصلوں کے منفی اثرات ضرور آتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT