Wednesday , August 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی سے اسٹیواسمتھ بہتر کپتان :وارن

ویراٹ کوہلی سے اسٹیواسمتھ بہتر کپتان :وارن

لارا دوسرے اور سچن تیسرے بہتر کھلاڑی

نئی دہلی۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے عظیم سابق لیگ اسپنر شین وارن کا خیال ہے کہ موجودہ وقت میں دو سرفہرست بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون سمتھ یقینا کئی معنوں میں ویراٹ کوہلی سے کہیں بہتر ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ دونوں دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں لیکن آسٹریلیائی کپتان ہندوستانی ہم منصب سے ٹسٹ کرکٹ میں آگے ہیں ۔ وارن نے نیوز کورپ کالم میں دونوں کھلاڑیوں کا موازنہ کیا ہے ۔ موجودہ ایشیز سیریز میں بھی آسٹریلیا نے اسمتھ کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف ایک مرتبہ پھر اس معتبر ٹرافی پر قبضہ کر لیا ہے ۔ آسٹریلیا پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرچکا ہے۔ وہیں دوسری طرف گھریلومیدان پر حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کوہلی اور ہندوستانی ٹیم کو غیر ملکی زمین پر زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے اور وارن نے اسی کو اپنے تجزیہ کی بنیاد بنایا ہے ۔کوہلی کا 2014 ء میں انگلینڈ کا دورہ کافی مایوس کن رہا تھا جبکہ اسمتھ نے غیر ملکی میدان پر کافی اچھا کھیل دکھایا ہے اور برطانیہ میں تین ایشیز سنچریاں بنائی ہیں۔ وارن نے لکھا میرے حساب سے عظیم بیٹسمین وہی ہے جس نے بنیادی طور پر تین ممالک میں سنچریاں بنائی ہوں۔ ان میں انگلینڈ میں ڈیوک گیندوں سے وہاں کی سیم پچوں پر، آسٹریلیا کی تیز اچھال والی پچوں پر اور ہندوستان کی دھول بھری اسپن مددگار پچوں پر سنچری بنانا اہم ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کوہلی کے بائیوڈاٹا میں خالی جگہ ہنوزباقی ہے ، انگلینڈ کی زمین پر ان کی ٹسٹ کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ جس طرح سے کوہلی نے اپنی زمین پر ڈبل سنچری بنائی ہے وہ اسی کارکردگی کو آئندہ برس دورہ انگلینڈ پر دوہراہ پائیں گے ۔اپنے کیریئر میں 145 ٹسٹ کھیل چکے وارن نے اپنی فہرست میں ان 11 کھلاڑیوں کا ذکر کیا ہے جن کے ساتھ یا خلاف انہوں نے کھیلا ہے ۔ اسمتھ کو اس فہرست میں کوہلی کے ساتھ مشترکہ دسویں مقام پر رکھا ہے ۔ انہوں نے لکھا میرے حساب سے اسمتھ دنیا کے بہترین ٹسٹ بیٹسمین ہیں۔ کوہلی بھی تینوں فارمیٹس میں بہترین ہیں لیکن ٹسٹ میں اسمتھ ان سے کہیں آگے ہیں۔سابق آسٹریلیائی کھلاڑی نے اپنی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، برائن لارا کو پہلے اور دوسرے نمبر پر جگہ دی ہے جبکہ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے ۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے گریگ چیپل، رکی پونٹنگ اور ایلن بارڈر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے جیکس کیلس ساتویں، انگلینڈ کے گراہم گوچ آٹھویں اور اے بی ڈی ولیرس ان کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT