Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / ویراٹ کوہلی سے سلفی ایک مسلم نوجوان کو مہنگی پڑی

ویراٹ کوہلی سے سلفی ایک مسلم نوجوان کو مہنگی پڑی

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی سے سلفی ایک مسلم نوجوان کیلئے مہنگی ثابت ہوئی ۔ میدان میں ویراٹ نے تو موقع فراہم کردیا ۔ لیکن میدان کے باہر پولیس نے قانونی بیڑیاں ڈال دی ۔ 20 سالہ محمد خان جو کڑپہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نوجوان نے سلفی کی خاطر سیکوریٹی حدود پھلانگ دئے اور کھیل کے دوران میدان میں پہونچ گیا ۔ اس نوجوان کی اس حرکت کے سبب ان پولیس عہدیداروں کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑا جو اس وقت ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ایک سب انسپکٹر ، ایک کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ۔ امکان ہے کہ ان پولیس ملازمین کو معطلی کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ راجیو گاندھی اسٹیڈیم اپل میں ہند ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹسٹ میاچ کا آج آغاز ہوا ۔ میاچ کے آغاز کے ساتھ محمد خان جو اسٹیڈیم میں موجود تھا ۔ اپنے پسندیدہ کھلاڑی تک پہونچنے کی کوشش کی اور سیکوریٹی حدود کو توڑتے ہوئے میدان تک پہونچ گیا ۔ پولیس اپل نے اس نوجوان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

TOPPOPULARRECENT