Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی پاکستانی فاسٹ بولروں کے نشانہ پر

ویراٹ کوہلی پاکستانی فاسٹ بولروں کے نشانہ پر

لاہور۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کے غیر معروف فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی نائب کپتان ویراٹ کوہلی انکے نشانے پر ہوں گے۔ ان کے علاوہ تیز بولنگ کے شعبے میں طویل قامت محمد عرفان کے ساتھ جنید خان، وہاب ریاض اور احسان عادل کے ساتھ حریفوں کا جگر آزمائیں گے، اسپن کے شعبے میں یاسر شاہ جادوگری دکھائیں گے۔

لاہور۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کے غیر معروف فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی نائب کپتان ویراٹ کوہلی انکے نشانے پر ہوں گے۔ ان کے علاوہ تیز بولنگ کے شعبے میں طویل قامت محمد عرفان کے ساتھ جنید خان، وہاب ریاض اور احسان عادل کے ساتھ حریفوں کا جگر آزمائیں گے، اسپن کے شعبے میں یاسر شاہ جادوگری دکھائیں گے۔ فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں وہ کسی کا منہ نہیں توڑیں گے بلکہ وکٹیں بٹوریں گے اور کوہلی سمیت دنیا کہ کسی بیٹسمین سے نہیں ڈر تے۔کرکٹ کے میدان پر فاسٹ بولر جارحانہ مزاج ہوتا ہے، سہیل خان بھی فاسٹ بولر ہیں، ان کی جارحانہ تیور ان کی باتوں سے نظر آرہا ہے۔فاسٹ بولر نے مزید کہا ہے کہ ان کے پاس بولنگ میں مختلف گیندیں ہیں جس کا مظاہرہ وہ ورلڈ کپ میں کریں گے۔دریں اثناء ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے والے ایک اور فاسٹ بولر احسان عادل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت پر خوشی ہے لیکن خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرے

اور اس میں ہمارا بھی کردار ہو۔سہیل خان نے کہا کہ بیٹسمینوں کا منہ توڑنے سے زیادہ توجہ وکٹیں اڑانے پر ہوگی۔ویرات کوہلی سمیت کسی بھی بیٹسمین سے خوف زدہ نہیں ،نہ ان کی پروا کرتا ہوں۔تیز بولر ہونے کی حیثیت سے غصے میںآنا فطری انداز ہے۔اپنا غصہ مخالف بیٹسمینوں پر اتاروں گا اور کوشش کروں گا کہ پاکستان کو ورلڈ میں فتح دلواؤں۔احسان عادل نے کہا کہ وکٹیں اڑ اکر حریف بیٹسمینوں پر دہشت قائم کرنا چاہتا ہوں۔پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر خوشی ہے۔تاہم تمام تر توجہ ہندوستان کے خلاف میچ پر مرکوز ہے۔کوشش کروں گا کہ ہندوستانکے خلاف میچ جتوانے کے لئے اہم کردار ادا کروں۔انہوں نے کہا کہ میرا خفیہ ہتھیار آؤٹ سوئنگ ہے اور کوشش ہوگی کہ اس خفیہ ہتھیار کے ذریعہ بیٹسمینوں کو پریشان کروں اور اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ورلڈ کپ جتواؤں۔

TOPPOPULARRECENT