Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویراٹ کوہلی کے ایک دن میں تین اہم سنگ میل

ویراٹ کوہلی کے ایک دن میں تین اہم سنگ میل

200 ویں ونڈے میں 31 ویں سنچری ، وانکھیڈے پر سنچری بنانے والے تیسرے ہندوستانی
ممبئی ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آج یہاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں اپنی 31 ویں ونڈے سنچری بناتے ہوئے افسانوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑدنیا کے دوسرے سب سے زیادہ ونڈے سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ۔ کوہلی (121) جنہوں نے حالیہ آسٹریلیا کی سیریز میں خاموشی کے ساتھ اپنے روایتی معیارات کو برقرار رکھا تھا ۔آج دوہرا سنگ میل طئے کرتے ہوئے 200 ویں ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 31 ویں سنچری بنائی تھی ۔ 200 ونڈے میچیس کھیلنے کا اعزاز تاحال صرف جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلرس کو حاصل تھا ۔ اس طرح کوہلی آج ڈی ویلرس کے ریکارڈ کے برابر ہوگئے ہیں لیکن سنچریز کے معاملہ میں انہوں نے 31 ویں سنچری کے ساتھ رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑچکے ہیں ۔ تاہم افسانوی کرکٹر سچن تنڈولکر کے 49 سنچریوں کے ریکارڈ سے ہنوز بہت پیچھے ہیں ۔ سچن کے کھاتے میں 51 ٹسٹ سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ونڈے سنچری بنانے والے سچن تنڈولکر ( 1996 ء میں جنوبی آفریقہ کے خلاف) اور محمد اظہر الدین ( 1987 ء میں سری لنکا کے خلاف) کے بعد ویراٹ کوہلی آج تیسرے ہندوستانی بیٹسمین بن گئے ۔

TOPPOPULARRECENT